the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،28اپریل(ایجنسی) گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے جب کہ گرمیوں میں سب سے اہم چیز جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے وہ ہے غذا کیونکہ کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ رہتا ہے لہذا جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔ اسی لیے آپ کو چند مشروبات اور غذائیں بتائے جارہے ہیں جن کے استعمال سے آپ نہ صرف جسم کو تپش سے بچا سکتے ہیں بلکہ پانی کی مطلوبہ مقدار کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔ 

لیموں پانی:
گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے، لیموں پانی کا استعمال جسم کو نہ صرف ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔



start;">پیاز کا استعمال:

گرمیوں میں پیاز کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں شامل اجزا لو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لہذا روزانہ سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیاز کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

کیری کا شربت: 
گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں

ناریل پانی:
ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں معدنیات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

لسی:
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے لہذا ہمیں لسی کا استعمال بھی رکھنا چاہیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.